اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے بالخصوص کاروباری روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ جمعہ کو صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار چائنہ افریقہ اینڈ ایشیا ٹریڈ اینڈ کوآپریشن پروموشن ایسوسی ایشن کی صدر ہا یوئی جیاؤ سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کو فروغ دینے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔
پاک چین اقتصادی ،تجارتی تعاون بڑھانا ناگزیر ، صدر مملکت



