قانون کی حکمرانی کیلئے مقننہ، انتظامیہ ، عدلیہ ناگزیر :چیف جسٹس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لیے مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ کا اپنے اپنے آئینی کردار کے مطابق کام کرنا ناگزیر ہے ۔ یہ بات انہوں نے سول سروسز اکیڈمی لاہور میں 54ویں کامن ٹریننگ پروگرام (سی ٹی پی)کے زیر تربیت افسران کے وفد سے سپریم کورٹ میں ملاقات کے دوران کہی۔ وفد کی قیادت سول سروسز اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل فرحان عزیز خواجہ نے کی جبکہ فیکلٹی ارکان بھی وفد کے ہمراہ تھے ۔ملاقات کے دوران چیف جسٹس نے پارلیمانی جمہوریت اور ریاستی اداروں کے درمیان اختیارات کی تقسیم کے بنیادی خدوخال پر روشنی ڈالی اور آئینی حکمرانی و قانون کی حکمرانی کے قیام میں مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ کے باہمی تکمیلی کردار کی وضاحت کی۔چیف جسٹس نے بتایا کہ 27 ۔ 2026 کو صنفی لحاظ سے حساس انصاف کے اقدام کے سال کے طور پر مختص کیا گیا ہے ، جس کے تحت خواتین کی سہولت کے مراکز کے قیام پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ 



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر