ملک میں آگ ہواورصوبے بنیں ایسانہیں ہوسکتا:فضل الرحمن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان متحدہ اپوزیشن بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے جس کا مقصد پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی جانب سے مؤثر اقدامات کرنا ہے ۔ ملک میں امن و امان کا مسئلہ ہے اور دو صوبے حالت جنگ میں ہیں جبکہ حکومتی رٹ کو چیلنج کیا جا رہا ہے ۔پاکستان ایک محصور ریاست بن گیا ہے ،پاکستان کے لوگوں کو سرکار کی طرف سے غلط بیانیہ دیا جارہا ہے ،صوبوں کیلئے کوئی تیاری نہیں، آگ لگی ہے اور آپ کہہ رہے ہیں آؤ گھر تقسیم کریں ،ایسا نہیں ہوسکتا کہ آگ ہو اور صوبے بنیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ،ملاقات میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی، اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس، رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر، جنید اکبر ، سلمان اکرم راجہ و دیگر رہنما شریک تھے ، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس وقت بھی ہماری یہی گفتگو تھی آج بھی وہی ہے مگر حالات میں تبدیلی نہیں آرہی ،ہماری مغربی سرحد بند ہے۔

چین ناراض ہے ہم نے انکے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے ، راولاکوٹ میں اس وقت جو حالات ہیں وہ آپکے سامنے ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے اپوزیشن کی طرف سے اپنا موقف قوم تک پہنچائیں گے ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کو بچانا عوام کا کام ہے ، پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہے اورپارلیمان کو اکھاڑا جارہا ہے ، ہم افواج اور اداروں سے محبت کرتے ہیں، پاکستان سے بڑھ کوئی نہیں، ہمیں مجبور نہ کر یں ، وسائل پر قبضہ کیا گیا تو میں خود بین الاقوامی عدالتوں میں جاؤں گا ،پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے اہم ترین قدم اٹھایا ہے ، ملکی حالات تقاضا کرتے ہیں کہ اپوزیشن ملکر چلے ، جبر سے صوبے نہیں بنائے جائیں گے ، سب کو لیکر فیصلے کرو ، پارلیمان کے اندر اکٹھے ہورہے ہیں اگلا مرحلہ ملک کی سڑکوں پر اپوزیشن اتحاد ہوگا۔سینیٹ میں قائدحزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم سینیٹ و اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کا اعلان کررہے ہیں ۔آج سپریم کورٹ کی کتنی توہین ہوئی ہے سب کے سامنے ہے ،لاقانونیت کو کہیں تو روکنا ہوگا ۔جب تسلیم کرتے ہیں کہ آپکا نظام فلاپ ہوچکا تو پھر جان چھوڑ دو۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر