واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 4 ہزار 800 سے زائد بھارتی شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔۔۔۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق 2025 میں 3 ہزار 567 بھارتی شہری امریکا سے واپس بھیجے گئے جبکہ 2026 میں جنوری سے جولائی تک مزید ایک ہزار 273 افراد کو ملک بدر کیا گیا۔ امریکی انتظامیہ نے صدر ٹرمپ کے دور صدارت میں غیر قانونی امیگریشن کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔



