اسرائیلی حملے ، 3 بچوں سمیت 11 لبنانی شہید،17زخمی

بیروت (نیشنل ٹائمز)لبنان کے جنوب میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 3بچوں سمیت 11 افراد شہید اور 17زخمی ہوگئے ۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق انصار میں ایک مکان پر حملے میں 7 افراد مارے گئے ، جن میں 3 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں، جبکہ دیر زہرانی میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 اسرائیلی فوج نے حملوں کو حزب اللہ کی جانب سے جنوبی لبنان میں فوجیوں پر حملے کا جواب قرار دیا ہے ۔ حملے ایسے وقت ہوئے جب لبنان اور اسرائیل کے درمیان امریکی سرپرستی میں مذاکرات کا آٹھواں دور اگلے ماہ روم میں متوقع ہے ۔ لبنانی صدر نے حملوں کو مذاکراتی عمل کیلئے نقصان دہ قرار دیا۔ حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی کارروائیوں کا مناسب جواب دیا جائے گا۔اسرائیل کو واضح طور پر سمجھ لینا چاہیے کہ مرضی مسلط کرنے کی کوششیں جاری نہیں رہ سکتیں۔ حزب اللہ نے لبنانی حکام پر زور دیا کہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے ذلت آمیز راستے پر چلنے سے گریز کیا جائے اور دشمن کو بلا معاوضہ رعایتیں نہ دی جائیں۔ 



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر