امریکہ اور جمہوریہ کوریا کی آمدہ فوجی مشقیں جارحیت کی تیاری ہیں، عوامی جمہوریہ کوریا کی کڑی تنقید

پیانگ یانگ (شِنہوا) عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) نے امریکہ اور جمہوریہ کوریا (آر او کے) کے درمیان آمدہ مشترکہ فوجی مشقوں کو “جارحانہ جنگ کی تیاری” قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔ سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی نے یہ بات ڈی پی آر کے کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے ایک روز قبل جاری کردہ بیان کے حوالے سے رپورٹ کی ہے۔
بیان میں امریکہ کے اس اعلان کا حوالہ دیا گیا کہ بڑے پیمانے پر ہونے والی “الجی فریڈم شیلڈ” فوجی مشقیں گزشتہ پانچ سال کی مشقوں سے کافی مختلف ہوں گی اور ان کا مقصد جدید جنگ کے نئے تقاضوں کے مطابق جنگ لڑنے کی صلاحیت پر مہارت حاصل کرنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اس اقدام کے ذریعے ڈی پی آر کے کے ساتھ حقیقی فوجی تصادم کی تیاری مکمل کرنے کے اپنے مقصد کو نہیں چھپا سکا۔
بیان میں خبردار کیا گیا کہ یہ مشقیں گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ اشتعال انگیز اور خطرناک ہیں اور ان سے ہمارے ملک کی سلامتی اور خطے کے سکیورٹی ماحول کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے درجے کے خطرے کا مقابلہ نئے درجے کی دفاعی صلاحیت کے ذریعے کرنا ہماری سلامتی یقینی بنانے کا مستقل اصول ہے۔



  تازہ ترین   
ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق کر لیا
ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ
7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن
اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیزی، باپ بیٹی سمیت 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
وطن کی فضاؤں کے محافظ پوری قوم کا فخر، ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جارہا ہے
وزیراعظم کا پاک فضائیہ کیلئے پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا: صدر زرداری
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر