امریکہ کا ڈرونز کی درآمد پر ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ

نیویارک (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اعلامیے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت درآمد کئے جانے والے ڈرونز اور ان کے پرزہ جات پر قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر 10 سے 100 فیصد تک ٹیرف عائد کیا جائے گا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکہ 25 کلوگرام سے زیادہ وزن اٹھانے والے ڈرونز، تھرمل امیجنگ کی صلاحیت رکھنے والے ڈرونز اور دیگر مخصوص خصوصیات کے حامل ڈرونز پر 100 فیصد ٹیکس عائد کرے گا۔ ان ڈرونز کے ڈاکنگ سٹیشنز اور بعض اہم پرزوں پر بھی 100 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چھوٹے حجم کے ڈرونز جن میں قومی سلامتی سے متعلق بعض اہم صلاحیتیں موجود نہیں ہیں ان پر 25 فیصد ٹیرف عائد ہوگا جبکہ بعض ممالک اور خطوں سے درآمد کئے جانے والے ڈرونز اور ان کے پرزہ جات پر 15 یا 10 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا۔اعلامیے پر دستخط کے 21 دن بعد ٹیرف نافذ ہوجائیں گے جبکہ کم حساس ڈرون پرزہ جات پر ٹیرف 180 دن بعد نافذ ہوگا۔وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ان مصنوعات کے لئے، جنہیں پینٹاگون نے دستخط کے 20 دن کے اندر وفاقی مواصلاتی کمیشن کی “کورڈ لسٹ” سے استثنیٰ دینے کی منظوری دی ہوگی، ٹیرف دستخط کے 180 دن بعد نافذ ہوں گے۔اعلامیے کے تحت امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ ان کمپنیوں کے لئے ملکی سطح پر پیداوار بڑھانے کا پروگرام شروع کریں جو ڈرونز اور ان کے پرزہ جات کی تیاری میں نئی سرمایہ کاری کریں گی۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر