چین کے مرکزی بینک کا اہم شعبوں کے لیے مالیاتی معاونت مزید مضبوط کرنے کا عزم

بیجنگ (شِنہوا) پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) کی جانب سے جاری ہونےوالی ایک رپورٹ کے مطابق چین ملکی طلب میں توسیع، تکنیکی اختراع کے فروغ اور چھوٹے و مائیکرو کاروباری اداروں کی معاونت سمیت اہم شعبوں کے لیے مالی معاونت مزید مضبوط کرے گا۔
2026 کی دوسری سہ ماہی کی مانیٹری پالیسی رپورٹ کے مطابق، سال کے آغاز سے ہی پیپلز بینک آف چائنہ نے مناسب حد تک نرم مانیٹری پالیسی پر مسلسل عمل درآمد جاری رکھا ہے، جس سے اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی کے لیے معاون مانیٹری اور مالیاتی ماحول پیدا ہوا ہے۔
مرکزی بینک نے ڈھانچہ جاتی مانیٹری پالیسی کے ذرائع کو بھی مسلسل بہتر بنایا ہے اور مالی اعانت کے ڈھانچے کو مزید مضبوط کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ جون کے اختتام تک ٹیکنالوجی، ماحول دوست معیشت، جامع مالیات، بزرگوں کی نگہداشت اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں کو دیے جانے والے قرضوں کی شرح نمو مجموعی قرضوں کی شرح نمو سے زیادہ رہی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کی منڈی میں طلب اور رسد مجموعی طور پر متوازن رہی، جبکہ آر ایم بی کی شرح تبادلہ مناسب اور متوازن سطح پر بڑی حد تک مستحکم رہی۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر