چین کی متعلقہ ممالک کو کثیر الجہتی اسلحہ کنٹرول کے طریقہ کار کا غلط استعمال بند کرنے کی تاکید

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تخفیف اسلحہ کانفرنس میں امریکہ اور متعلقہ ممالک کی جانب سے جاری کیا گیا نام نہاد مشترکہ بیان محض سیاسی مقاصد کے تحت جاری کیا گیاہے اور چین نے متعلقہ ممالک پر زور دیا کہ وہ کثیرالجہتی اسلحہ کنٹرول کے طریقہ کار کا غلط استعمال بند کریں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، 11 اگست کو تخفیف اسلحہ کانفرنس میں امریکہ اور متعلقہ ممالک نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ بحرالکاہل کے علاقے میں حالیہ میزائل تجربات میں پیشگی اطلاع دینے کے لیے “معیاری طریقہ کار” پر عمل نہیں کیا گیا۔اس سے غلط اندازے کے خطرات میں اضافہ اور خطے کے استحکام کو نقصان پہنچتا ہے۔
بیان میں متعلقہ ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ بیلسٹک میزائلوں کے پھیلاؤ کے خلاف ہیگ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کریں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ مشترکہ بیان جولائی میں چین کی جانب سے آبدوز سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائل کے تجربے سے متعلق ہے۔
ایک سوال کے جواب پر ترجمان گو جیاکن نے کہا کہ تخفیف اسلحہ کانفرنس میں امریکہ اور متعلقہ ممالک کا نام نہاد مشترکہ بیان، جس میں بیلسٹک میزائلوں کے پھیلاؤ کے خلاف ہیگ ضابطہ اخلاق کو بنیاد بنایا گیا اور چین کے میزائل تجربے کی جانب اشارہ کیا گیا، محض سیاسی مقاصد کے تحت جاری کیا گیا اور اس سے ان ممالک کی منافقت اور دوہرے معیار پوری طرح عیاں ہوتے ہیں۔
گو نے مزید کہا کہ چین متعلقہ ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ کثیرالجہتی اسلحہ کنٹرول کے طریقہ کار کا غلط استعمال بند کریں، غیر معقول محاذ آرائی کی جگہ مخلصانہ مذاکرات کو فروغ دیں اور اسلحہ کنٹرول کے شعبے میں مذاکرات اور تبادلوں کو بہتر بنانے کے لیے ضروری حالات پیدا کریں۔



  تازہ ترین   
ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق کر لیا
ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ
7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن
اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیزی، باپ بیٹی سمیت 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
وطن کی فضاؤں کے محافظ پوری قوم کا فخر، ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جارہا ہے
وزیراعظم کا پاک فضائیہ کیلئے پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا: صدر زرداری
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر