انڈونیشین صدر کا 750 سرکاری ملکیتی ادارے بند کرنیکا عہد

جکارتہ (نیشنل ٹائمز)انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے کہا کہ وہ ان سرکاری اداروں کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی عدالت کے قیام کے امکان پر غور کر رہے ہیں جو ‘‘غیر پیداواری’’ ہیں اور ‘‘من گھڑت’’ منافع ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے عہد کیا کہ سال کے اختتام تک 750 سرکاری ملکیتی ادارے بند کر دئیے جائیں گے ۔ پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں پرابوو نے کہا بہت زیادہ غیر پیداواری سرکاری ادارے موجود ہیں، جو مسلسل خسارے کی رپورٹ دیتے ہیں لیکن منافع ظاہر کرتے ہیں یہ منافع محض من گھڑت ہوتا ہے ۔ صدر نے قانون سازوں کو بتایا کہ گزشتہ سال سرکاری اثاثوں کے انتظام کے لیے دانانتارا خودمختار دولت فنڈ قائم کرنے کے بعد حکومت کو معلوم ہوا کہ ملک میں 1,074 سرکاری ملکیتی ادارے موجود ہیں میں سمجھتا  تھا کہ سرکاری اداروں کی تعداد 300 یا 400 ہوگی، پرابوو کے مطابق اب تک 290 ادارے بند کیے جا چکے ہیں اور 31 دسمبر تک ان کی تعداد 300 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا ہم 750 سے زیادہ ادارے بند کریں گے اور صرف انہی کو برقرار رکھیں گے جو پیداواری ہوں اور عوام کے لیے اضافی قدر پیدا کریں۔ انہوں نے اس اقدام کو ‘‘دنیا کی سب سے بڑی کارپوریٹ تنظیمِ نو’’ قرار دیا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے 2025 کے کرپشن پرسیپشنز انڈیکس میں انڈونیشیا نے 100 میں سے صرف 34 نمبر حاصل کیے ۔ 



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر