انڈیا ،اتراکھنڈ زیرِ تعمیر سرنگ میں حادثہ، 7مزدور ہلاک

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)انڈیا کے شمالی علاقے میں زیرِ تعمیر سرنگ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پانی اور ملبہ داخل ہونے سے کم از کم 7 مزدور ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکام نے جمعے کو بتایا کہ یہ حادثہ جمعرات کی رات ہمالیائی ریاست اتراکھنڈ میں پیش آیا، جہاں مزدور سرکاری ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے سرنگ کی تعمیر میں مصروف تھے ۔ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کم از کم 3 مزدور اب بھی لاپتہ ہیں، جبکہ 19 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے ۔ یہ حادثہ ٹیہری ہائیڈرو ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منصوبے پر پیش آیا۔ اتراکھنڈ میں گزشتہ چند روز سے شدید مون سون بارشیں جاری ہیں۔انڈیا میں بڑے تعمیراتی منصوبوں پر حادثات عام ہیں، تاہم ماہرینِ ماحولیات کا کہنا ہے کہ ہمالیائی خطے میں ضرورت سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں نے قدرتی آفات کے خطرے میں اضافہ کیا ہے ۔ 



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر