غزہ: اسرائیلی فضائی حملہ، 1 فلسطینی شہید، 5 زخمی

غزہ سٹی،قصرہ(نیشنل ٹائمز)اسرائیل نے غزہ میں ایک ہفتے سے زائد وقفے کے بعد بدھ کو پہلا فضائی حملہ کیا، جس میں ایک فلسطینی شہید اور 5 زخمی ہوگئے ۔اسرائیلی آباد کاروں نے اتوار سے مغربی کنارے میں دو فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں میں محصور کر رکھا ہے ۔ خاندانوں کا کہنا ہے کہ ان کی ضروری اشیا ختم ہو رہی ہیں، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں حکام سے مداخلت کا مطالبہ کر رہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق بدھ کو اسرائیلی سکیورٹی فورسز نابلس کے قریب قصرہ گاؤں میں قائم یہودی آباد کاروں کی چوکی سے واپس ہٹ گئی ہیں۔ اب بھی تقریباً ایک درجن آباد کار وہاں موجود ہیں۔فلسطینی مکان مالکان کی جانب سے اسرائیلی فوج کو ابتدائی اطلاع دینے کے بعد موقع پر پہنچنے والے پہلے اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو سامنے آئی، جس میں انھیں آباد کاروں کے ساتھ دعا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ابو ریدی اور حسن کے خاندان سوشل میڈیا پر مدد کی اپیلیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی پانی اور بجلی کی فراہمی منقطع کر دی گئی ہے جبکہ خوراک کے ذخائر بھی کم ہوتے جا رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے جنوبی لبنان کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل خطے میں قائم سکیورٹی زون سے اپنی فوج واپس نہیں بلائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان، شام اور غزہ میں سکیورٹی زونز برقرار رکھے گی اور وہاں موجود بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرے گی۔ کاٹز کے مطابق جنوبی لبنان میں زیر زمین تنصیبات اور مکانات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل
ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش نہ کرے: پاسدارانِ انقلاب
افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ
ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا
یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر