جدہ(نیشنل ٹائمز)سعودی کابینہ نے ترکیہ اور پاکستان کے ساتھ سہ فریقی سربراہی اجلاس کے نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ تینوں ملکوں کے مابین طویل مدتی دفاعی شراکت داری قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ جدہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرِصدارت اجلاس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی ’’مکہ سمٹ برائے مشترکہ دفاع‘‘ کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔سعودی کابینہ نے کہا کہ سربراہی اجلاس کے نتائج سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مابین وسیع تر ہم آہنگی اور تعاون کے ساتھ علاقائی چیلنجوں سے نمٹنے ، بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کی سپورٹ کریں گے ۔
سعودی کابینہ کا پاکستان، ترکیہ سے دفاعی شراکت داری کا خیرمقدم



