لیل(اے ایف پی)شمالی فرانس میں جیلی فش کے غول نے ایٹمی پلانٹ کے کولنگ پمپس بند کردئیے ، جس کے باعث تین ری ایکٹرز کو بند کرنا پڑا۔۔۔
توانائی کمپنی ای ڈی ایف کے مطابق چوتھے ری ایکٹر کی پیداوار بھی نصف کردی گئی ۔ حکام نے کہا واقعے سے پلانٹ، عملے یا ماحول کی حفاظت متاثر نہیں ہوئی۔ فرانس میں رواں سال شدید گرمی اور خشک سالی کے باعث بھی متعدد ایٹمی ری ایکٹرز کی پیداوار متاثر ہوئی۔ جیلی فش کے باعث دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ایٹمی پلانٹس بند ہوچکے ہیں۔



