نیتن یاہو نے ٹرمپ کاغزہ امن منصوبہ مستردکردیا

تل ابیب (نیشنل ٹائمز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹرمپ کے زیرقیادت غزہ منصوبے کو مسترد کردیا۔ کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے 15 نکاتی دستاویز کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ حماس کے حقیقی طور پر غیر مسلح ہونے تک اسرائیلی فوج غزہ سے انخلا نہیں کرے گی۔ انہوں نے امریکی صدر کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کا سب سے بڑا دوست قرار دیا تاہم منصوبے پر واشنگٹن سے اختلافات کا بھی اظہار کیا۔ حماس نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ نیتن یاہو پر منصوبے پر عملدرآمد کیلئے دباؤ ڈالے ۔واضح رہے ٹرمپ نے غزہ کیلئے 15 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا تھا، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ خطے کو جنگ بندی کی صورتحال سے نکال کر معاشی بہتری کی جانب منتقل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے ۔دوسری جانب ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کے غزہ امور کے اعلیٰ نمائندے نکولے ملادینوف نے کہا ہے کہ غزہ سے متعلق امریکی منصوبہ ہی 7 اکتوبر جیسے حملے کی روک تھام کا واحد راستہ ہے ۔جس کے تحت حماس اپنے ہتھیار ایک نئی فلسطینی انتظامیہ کے حوالے کرے گی اور اسرائیل غزہ سے فوجی انخلا شروع کرے گا۔ ملادینوف نے کہا کہ مذاکرات جاری ہیں ، حماس کے مکمل غیرمسلح ہونے کی تصدیق کے بعد اسرائیل غزہ سے نکل جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حماس کے تمام ہتھیار حتیٰ کہ کلاشنکوف اور رائفلیں بھی ختم کرنا ہوں گی۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر