چین کی خدمات عالمی صارفین میں مقبولیت حاصل کر گئیں

تیانجن (شِنہوا) اس موسم گرما میں یورپ بھر میں جاری شدید گرمی کی لہر نے ایئر کنڈیشنرز کو انتہائی مطلوبہ بنا دیا ہے۔ تاہم بہت سے یورپی صارفین کے لئے چیلنج صرف کولنگ ڈیوائس خریدنا ہی نہیں تھا بلکہ اسے جلد از جلد پہنچانا اور نصب کروانا بھی تھا۔
چینی ای کامرس کی بڑی کمپنی جے ڈی ڈاٹ کام کے یورپی آن لائن ریٹیل بزنس جوائے بائے نے اپنی ترسیل اور تنصیب کی یکجا سروس بیرون ملک منڈیوں تک پھیلا کر اس ضرورت کو پورا کیا۔
کمپنی اپنے یورپی نقل و حمل کے نیٹ ورک کے ذریعے پیرس اور لندن سمیت 30 سے زائد شہروں میں صارفین کو صبح آرڈر دینے پر ایئر کنڈیشنرز کی اسی دن ترسیل اور تنصیب کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔
یورپی صارفین اکثر اس سروس کو بیان کرنے کے لئے ’’انتہائی موثر‘‘ اور ’’توقعات سے بڑھ کر‘‘ جیسے الفاظ استعمال کرتے ہیں۔
جے ڈی ڈاٹ کے نائب صدر فینگ لی کے مطابق 2025 تک جے ڈی ڈاٹ دنیا بھر کے 25 ممالک اور خطوں میں تقریباً 200 بانڈڈ ویئر ہاؤسز، براہ راست میل ویئر ہاؤسز اور بیرونی ممالک کے ویئر ہاؤسز قائم کر چکی تھی۔ صرف یورپ میں کمپنی نے 60 سے زائد ویئر ہاؤسنگ اور مصنوعات کی تقسیم کے مراکز تعمیر کئے تھے جو بیرون ملک صارفین کو اعلیٰ معیار کی تقسیم کی خدمات میں معاونت کرتے ہیں۔
چینی خدمات کو دنیا بھر میں مسلسل پذیرائی مل رہی ہے۔ بہت سے غیر ملکی سیاحوں کے لئے چین صرف خریداری کی جگہ نہیں رہا بلکہ خودکار ڈرائیونگ، حمام اور جسمانی آرام و نگہداشت کی جامع خدمات، حسب ضرورت صحت کی دیکھ بھال، ذہین روبوٹس اور روایتی چینی طب کی تھراپیز سمیت جدید اور ذاتی نوعیت کی خدمات سے استفادہ کا مرکز بن چکا ہے۔
قومی ادارہ برائے امیگریشن کے مطابق چین میں 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران 2 کروڑ 29 لاکھ 10 ہزار غیر ملکی سیاح آئے جس میں سالانہ بنیاد پر 20.4 فیصد کا اضافہ ہوا، اس میں ویزا فری اندراج کی تعداد 77.7 فیصد رہی۔
چین کی شمالی بلدیہ تیانجن میں سو سال سے زائد پرانے ٹی سی ایم برانڈ دا رین تانگ نے ٹی سی ایم کے عنوان سے سیاحتی پروگرام شروع کیا ہے جو غیر ملکی سیاحوں کو مختلف مصنوعات، صحت سے متعلق مشاورت اور صحت و تندرستی کے نئے تجربہ سے روشناس کراتا ہے۔
اس پروگرام میں موسمی چائے، میریڈیئن مساج سیشنز اور جڑی بوٹیوں کی گولیاں بنانے کی سرگرمیاں شامل ہیں جو سیاحوں کو روایتی ثقافت اور جدید زندگی کے درمیان تعلق سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
چین میں مقیم غیر ملکیوں نے بھی ملک کے خدماتی شعبے کی تیز رفتار جدید کاری کا بنفس نفیس مشاہدہ کیا ہے۔
تیانجن فارن سٹڈیز یونیورسٹی میں روسی زبان کے استاد ایوان مونیچ جو کئی سالوں سے چین میں مقیم ہیں، نے ڈیجیٹل خدمات سے حاصل ہونے والی سہولت کو چین میں زندگی پر سکون ہونے کا ایک حصہ قرار دیا۔
ان کے خیال میں نیویگیشن، براہ راست ٹریفک کی معلومات اور گاڑی کی بکنگ کی خدمات کو یکجا کرنے والی موبائل ایپلی کیشنز نے سفر بہت آسان بنا دیا ہے۔ مونیچ نے کہا مجھے جس چیز کی بھی ضرورت ہوتی ہے وہ ایک ہی ایپ میں موجود ہے۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر