سہ فریقی دفاعی معاہدہ نیٹو سے متعلق ہماری ذمہ داریوں سے متصادم نہیں، ترکیہ

انقرہ (شِنہوا) ترکیہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ اس کا حال ہی میں طے پانے والا سہ فریقی دفاعی معاہدہ نیٹو کے آرٹیکل 5 سے متصادم ہے۔
ترکیہ کی کمیونیکیشنز ڈائریکٹوریٹ کے جھوٹی معلومات سے نمٹنے کے مرکز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ان دعوؤں کو بالکل بے بنیاد اور غلط تاثر پیدا کرنے کی منظم کوشش قرار دیا۔
مرکز نے کہا کہ دفاعی معاہدہ نیٹو کے حوالے سے ترکیہ کی ذمہ داریوں سے متصادم نہیں ہے۔
نیٹو کا آرٹیکل 5 اجتماعی دفاع کے اصول کو واضح کرتا ہے، جس کے تحت کسی ایک رکن ملک پر مسلح حملے کو تمام رکن ممالک پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔
جمعہ کو سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے رہنماؤں نے سعودی شہر مکہ مکرمہ میں ملاقات کی اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت تینوں میں سے کسی ایک ملک پر مسلح حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر