مذاکرات کے حق میں ہیں، لیکن کوئی ہمیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کرسکتا، ایرانی صدر

تہران (شِنہوا) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایرانی حقوق کے تحفظ کے لئے مذاکرات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
پزشکیان نے یہ بات اپنے دفتر کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے ایرانی حکومت کے امریکہ کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے اور جنگ کے خاتمے کے لئے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا۔
پزشکیان نے کہا کہ جب تک امریکہ ایم او یو کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا، ایران بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں وہ اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوں گے، وہاں ہم بھی اپنی ذمہ داری جاری رکھنے کے پابند نہیں ہوں گے۔
رواں ہفتے کے آغاز میں پزشکیان نے مستعفی ہونے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پوری ثابت قدمی کے ساتھ اپنا کام جاری رکھیں گے۔ یہ بیان ایران کی قیادت میں ایم او یو کے معاملے پر اختلافات کی افواہوں کے درمیان سامنے آیا تھا۔
جون میں ایران اور امریکہ نے ایم او یو پر دستخط کئے تھے، جس کے تحت دونوں ممالک کو حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لئے 60 روز کے اندر مذاکرات کرنا تھے۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث مذاکرات کے مستقبل پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر