جنوبی بحیرہ چین میں فوجی مشقیں فلپائن کی اشتعال انگیزیوں کا جواب ہیں، چین

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت قومی دفاع کے ایک ترجمان نے جمعہ کو کہا ہے کہ ہوانگ یان ڈاؤ اور اس سے ملحقہ سمندری علاقوں میں چینی فوجی مشقیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیتی سرگرمیاں فلپائن کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں کے خلاف ایک سخت انتباہ ہیں۔
چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان چھن شی نے یہ بات میڈیا کے اس سوال کے جواب میں کہی جس میں فلپائن کی جانب سے ہوانگ یان ڈاؤ اور اس سے ملحقہ سمندری علاقوں کا اپنا نام نہاد سرکاری بحری نقشہ اقوام متحدہ میں جمع کرانے کے بعد ہوانگ یان ڈاؤ کے علاقائی پانیوں، فضائی حدود اور گرد و نواح میں چینی فوجی مشقوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔
چھن شی نے زور دے کر کہا کہ ہوانگ یان ڈاؤ چین کا اٹوٹ علاقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین مسلسل، پرامن اور موثر انداز میں ہوانگ یان ڈاؤ پر اپنی خودمختاری اور انتظامی اختیار استعمال کرتا آ رہا ہے اور بین الاقوامی قانون کے تحت ہوانگ یان ڈاؤ کے علاقائی سمندر کی بنیادی حدود کا اعلان کرنے کا حق صرف چین کو حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلپائن کا یہ اقدام چین کی علاقائی خودمختاری، بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ “ہماری مشقیں فلپائن کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں کے خلاف ایک سخت انتباہ ہیں۔ ہوانگ یان داؤ پر اپنی خودمختاری اور اپنے حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے یہ اقدامات ضروری اور جائز ہیں۔”
چھن نے فلپائن پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کی خلاف ورزی پر مبنی اپنے غیرقانونی اقدامات بند کرے اور اشتعال انگیزی اور پروپیگنڈا مہم سے باز آئے۔
انہوں نے کہا کہ “چینی فوج جنوبی بحیرہ چین میں کشیدگی پیدا کرنے اور اشتعال انگیزی کے کسی بھی اقدام کے خلاف مضبوط اور موثر جوابی اقدامات کرے گی۔”



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر