لبنان:حزب اللہ سے جھڑپ، اسرائیلی فوج کے 2 اہلکار ہلاک

بیت المقدس،مغربی کنارہ ،کمپالا(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ کے دوران 2سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں 34 سالہ میجر ہیرل بیرن سٹاک اور 33 سالہ سارجنٹ میجر تمیر واکنین شامل ہیں۔ مغربی کنارے کی بستی الخربۃ التوبہ میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا ۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق حملہ آوروں نے گھروں کو آگ لگائی، سامان تباہ کیا اور سولر پینلز بھی توڑ دئیے ۔ حملے میں ایک بچی اور خاتون سمیت کئی افراد زخمی ہوئے ۔ اسرائیلی استغاثہ نے مغربی کنارے میں فلسطینی کارکن عودہ کے قتل کے الزام میں یہودی آبادکار33 سالہ الیاس لیوی پر فرد جرم عائد کر دی ۔ وزارت انصاف کے مطابق عودہ جولائی 2025 میں ام الخیر بستی میں آبادکار کے حملے کے دوران مارے گئے تھے ۔ انسانی حقوق گروپ کے مطابق غزہ جنگ کے آغاز کے بعد مغربی کنارے میں کسی فلسطینی کے قتل پر یہ پہلی کارروائی ہے ۔ادھر یوگنڈا کی پارلیمنٹ نے غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس (آئی ایس ایف) کے تحت امن مشن کیلئے فوجی دستے بھیجنے کی منظوری دے دی۔حکام کے مطابق فورس کا مقصد غزہ میں انسانی امداد کے محفوظ علاقے کا قیام اور امن و استحکام برقرار رکھنا ہے ، تاہم بعض ارکان پارلیمنٹ نے غزہ کی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر