یمنی حوثی باغیوں کے سرکاری فورسزپرحملے ،58 اہلکارہلاک

صنعا،عدن(نیشنل ٹائمز)یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی گروپ نے سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز پر بڑے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی سعودی عرب کی مبینہ فوجی نقل و حرکت کے جواب میں کی گئی۔ حوثیوں کے فوجی ترجمان یحیی سریع کے مطابق حملے میں سعودی حمایت یافتہ افواج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں میں کم از کم 58 یمنی سرکاری فوجی ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ حوثیوں نے الزام عائد کیا کہ سعودی عرب حملے کی تیاری کر رہا تھا جس کے جواب میں وسطی یمن اور سعودی سرحد کے قریب فوجی کیمپوں کو نشانہ بنایا ۔سعودی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔یمن کی حکومت نے حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں کا جواب دینے کا اعلان کیا ہے ۔یمن کی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ مسلح افواج ان حملوں کا مناسب وقت اور مقام پر جواب دیں گی۔ 



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر