جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے دوبارہ شروع، 1شہید،11زخمی

بیروت،تل ابیب(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی فوج نے بدھ کو جنوبی لبنان میں دوبارہ حملے شروع کر دئیے ، اسرائیل نے حملوں کو حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ردعمل قرار دیا۔ حملوں کے دوران لبنان نے ایک شخص کی شہادت اور 11 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی قصبے منصوری کے رہائشیوں کو فوری انخلا کی ہدایت بھی جاری کی ہے ۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ سے متعلق امریکی حمایت یافتہ منصوبہ قبول نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی ٹیم کا خیال ہے کہ حماس کو غیر مسلح اور غزہ کو غیر فوجی بنایا جا سکتا ہے ، تاہم اسرائیل اس تجویز کا جائزہ لے رہا ہے ۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں فوجی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے غزہ میں تعینات اہلکاروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسرائیلی فوج حماس کے خلاف آپریشن جاری رکھے گی،7 اکتوبر کے حملے کے ذمہ داروں کا تعاقب کیا جائے گا۔ زامیر نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی کارروائیوں سے حماس کو شدید نقصان پہنچا اور خطے کی سکیورٹی صورتحال تبدیل ہوئی ہے ۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر