چین میں کیمیائی پلانٹ میں آگ لگنے سے خطرناک دھویں کا اخراج، 1200 سے زائد رہائشیوں محفوظ مقام پر منتقل

کونمنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے دارالحکومت کونمنگ میں ایک کیمیائی پلانٹ میں آگ لگنے کے بعد 1200 سے زائد رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ آگ کے باعث اطراف کی فضا میں آنکھوں میں جلن پیدا کرنے والا دھواں پھیل گیا تھا۔
جن ننگ کی ضلعی حکومت کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق منگل کے روز دوپہر تقریباً 11 بج کر 50 منٹ پر یون نان ہاؤمنگ فائن فاسفورس کیمیکل کمپنی میں آگ پیلا فاسفورس لوڈ کرنے کے دوران لگی۔
آگ پر منگل کی رات 10 بج کر 7 منٹ پر قابو پا لیا گیا تھا اور کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پیلا فاسفورس جلنے سے پیدا ہونے والے دھویں نے عارضی طور پر مقامی ہوا کا معیار متاثر کیا۔ یہ دھواں آنکھوں، ناک اور سانس کے نظام میں جلن یا چبھن کا باعث بن سکتا ہے۔
کمپنی نے پیداواری عمل اور دیگر تمام سرگرمیاں روک دی ہیں۔ متعلقہ حکام ماحولیاتی نگرانی اور صورتحال کا جائزہ جاری رکھیں گے جبکہ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر