غزہ :ملبے سے ملنے والی 112 لاشوں کی اجتماعی تدفین

غزہ،قاہرہ (نیشنل ٹائمز)غزہ سٹی میں اسرائیلی حملوں کے دوران تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے برآمد ہونے والی 112 فلسطینیوں کی باقیات کی اجتماعی تدفین کردی گئی۔ غزہ سول ڈیفنس کے مطابق یہ افراد 2023 کے آخر میں ہونے والے حملوں میں شہید ہوئے تھے ۔ تدفین کی تقریب میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ،اس موقع پر فلسطینی پرچم لاشوں پر رکھے گئے ۔ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ طویل انتظار کے بعد ہمیں اپنے پیاروں کی تدفین کا موقع ملا۔ادھر حماس نے غزہ میں جنگ بندی اور اسلحہ حوالے کرنے کے مجوزہ معاہدے سے متعلق بورڈ آف پیس سے وضاحت طلب کرتے ہوئے حالیہ بیانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ حماس کا کہنا ہے کہ تازہ بیان میں صرف اسلحہ کی حوالگی کا ذکر کیا گیا جبکہ اسرائیل کی فوجی کارروائیاں روکنے ، انخلا اور انسانی امداد سے متعلق وعدوں کو نظر انداز کیا گیا۔ دوسری جانب قطر نے غزہ منصوبے پر عمل درآمد میں تاخیر کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں کا مقصد معاہدے کو ناکام بنانا اور امن عمل میں رکاوٹ ڈالنا ہے ۔جنگ بندی کے ثالث ممالک قطر، مصر اور ترکیہ نے غزہ میں دوبارہ ہونے والے اسرائیلی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذمت کی ہے ۔ مشترکہ بیان میں تینوں ممالک نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین اور بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ 



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر