امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششیں جاری، مجوزہ معاہدے کا مسودہ زیر غور ہے، قطر

دوحہ (شِنہوا) قطر نے منگل کے روز تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششیں بدستور جاری ہیں اور ممکنہ معاہدے کے مسودے کی زبان پر دونوں فریقوں کے درمیان تبادلہ جاری ہے، جبکہ خطے کے ثالث مزید کشیدگی روکنے کے لئے سرگرم ہیں۔
قطر کے وزیراعظم کے مشیر اور وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ “ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ تمام فریقوں کے ساتھ کوششیں اب بھی جاری ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ “اس وقت ہماری توجہ سفارتی حل پر مرکوز ہے،” اور مذاکرات “انتہائی مثبت مرحلے” میں داخل ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قطر، پاکستان اور عمان واشنگٹن اور تہران کے درمیان بالواسطہ رابطوں کو آسان بنانے کے لئے قریبی تعاون کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ “خطے کے تمام ممالک کشیدگی سے بچنے کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ قطر، پاکستان اور اب عمان سمیت تمام ثالث اس معاملے پر مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔”
آبنائے ہرمز سے متعلق سوال پر ماجد الانصاری نے کہا کہ قطر کی فوری ترجیح “کشیدگی کو روکنا، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا اور فریقوں کے درمیان سفارت کاری کا راستہ بحال کرنا” ہے۔
انہوں نے کہا کہ “ہم اس وقت اپنے خطے میں کسی بڑی کشیدگی کے خواہاں نہیں ہیں،” انہوں نے زور دیا کہ ثالث ایک ایسے قلیل مدتی سفارتی حل کے لئے کام کر رہے ہیں جو مذاکرات کی بحالی میں مددگار ثابت ہو۔
ماجد الانصاری نے بتایا کہ فی الحال امریکہ اور ایران کے درمیان براہِ راست مذاکرات طے نہیں ہیں، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ثالثی کی کوششیں جلد مذاکرات کی بحالی کا باعث بنیں گی۔
انہوں نے کہا کہ “اس وقت براہ راست مذاکرات کے حوالے سے کوئی شیڈول موجود نہیں، لیکن ہمیں امید ہے کہ اگر جلد مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے تو ہم ایک بڑے معاہدے کی جانب پیش رفت کر سکیں گے۔”
ممکنہ معاہدے کے حوالے سے سوال پر ماجد الانصاری نے کہا کہ اس کے لئے کوئی حتمی وقت مقرر نہیں کیا جا سکتا۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر