غزہ،تل ابیب (نیشنل ٹائمز)غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں19افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔۔۔
، غزہ حکام کے مطابق اتوار کو رات گئے اور پیر کی علی الصبح اسرائیلی طیاروں نے غزہ سٹی، دیر البلح اور خان یونس کو نشانہ بنایا۔حملوں میں 3خواتین اور 5بچے بھی مارے گئے ۔ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس نے اسرائیلی وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ غزہ سے اسرائیلی افواج کا مرحلہ وار انخلا حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے کے بعد ہی شروع ہوگا۔ یہ یقین دہانی نیتن یاہو کے ان تحفظات کے بعد کرائی گئی جن میں انہوں نے مجوزہ انخلا کے طریقہ کار پر اعتراضات اٹھائے تھے ۔بورڈ کے نمائندے نکولے ملادینوف نے نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد کہا کہ دونوں فریق مشترکہ اہداف پر متفق ہیں،بورڈ کے مطابق اسرائیلی فوج کا “یلو لائن”سے پیچھے ہٹنا حماس کی جانب سے تمام ہتھیار ختم کرنے کے وعدے کی تکمیل سے مشروط ہوگا، جبکہ منصوبے کے تحت انخلا کے باوجود اسرائیل غزہ کے بڑے حصے پر کنٹرول برقرار رکھے گا۔



