چین میں پہلی ششماہی کے دوران بیمہ صنعت کی پائیدار نمو برقرار

بیجنگ (شِنہوا) چین میں بیمہ صنعت نے 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران 38.6 کھرب یوآن (تقریباً 568.5 ارب امریکی ڈالر) کی پریمیم آمدنی حاصل کی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.3 فیصد زیادہ ہے۔ اس دوران بیمہ مصنوعات کے ڈھانچے میں بھی بہتری کا رجحان برقرار رہا۔
چائنہ انشورنس ایسوسی ایشن ( آئی اے سی) کی جانب سے جاری ہونےوالے تازہ اعداد وشمار کے مطابق اس عرصے میں پراپرٹی انشورنس کمپنیوں کی پریمیم آمدنی میں گزشتہ سال کی نسبت 2.1 فیصد جبکہ لائف انشورنس کمپنیوں کی پریمیم آمدنی میں 3.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آئی اے سی کےاعداد و شمار کے مطابق پہلی ششماہی میں نان آٹو انشورنس کاروبار سے حاصل ہونے والی پریمیم آمدنی 534.26 ارب یوآن رہی، جو پراپرٹی انشورنس کمپنیوں کی مجموعی پریمیم آمدنی کا 54 فیصد بنتی ہے۔
چائنہ انشورنس ایسوسی ایشن کے نائب سیکرٹری جنرل فانگ یونگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پراپرٹی انشورنس کمپنیوں نے ٹیکنالوجی انشورنس اور زرعی انشورنس جیسے نان آٹو انشورنس مصنوعات کو بھرپور انداز میں فروغ دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نان آٹو انشورنس کا حصہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران 25 فیصد سے بڑھ کر آٹو انشورنس سے بھی زیادہ ہو گیا ہے۔
لائف انشورنس مصنوعات کے ڈھانچے میں بھی نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ مشارکتی انشورنس، جس میں پالیسی ہولڈرز کو منافع بھی دیا جاتا ہے، کی پریمیم آمدنی پہلی ششماہی میں 94.4 فیصد اضافے کے ساتھ 10.1 کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔جیانگسو سو مرچنٹس بینک کے محقق فو یی فو نے کہا کہ مشارکتی انشورنس کی آمدنی میں تیز رفتار اضافہ اس امر کا تقاضا کرتا ہے کہ انشورنس کمپنیاں اپنے اثاثوں اور واجبات کے انتظام کو مزید موثر بنائیں۔
چین نے ستمبر 2024 میں جاری کئے گئے رہنما اصولوں میں ہدف مقرر کیا تھا کہ 2035 تک ملک کی انشورنس صنعت ایک مکمل مارکیٹ نظام، متنوع مصنوعات اور خدمات، سائنسی اور موثر نگرانی اور مضبوط بین الاقوامی مسابقت کی حامل ہو۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر