ایران، سعودی عرب اور پاکستان کا علاقائی استحکام اور سلامتی یقینی بنانے کے لئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال

تہران (شِنہوا) ایران نے مغربی ایشیا میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور فروغ دینے کے لئے جاری سفارتی کوششوں اور اقدامات کی تازہ پیش رفت پر سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے پیر کی صبح اطلاع دی کہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نےاتوار کے روز سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود اور پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک رابطے کئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں فریقوں نے علاقائی تعاون اور سیاسی حل کی دستیاب صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز بھی اپنے سعودی ہم منصب اور پاکستانی آرمی چیف سے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو کی تھی، جس کے دوران انہوں نے امریکہ کو کسی بھی “مہم جوئی” سے باز رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے دفاع کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ یا اسرائیل ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی “جارحیت یا مخاصمانہ کارروائی” کرتے ہیں، یا خطے کے دیگر ممالک ایسی کارروائیوں میں شریک ہوتے ہیں، تو ایرانی مسلح افواج اس کا “فیصلہ کن اور مناسب” جواب دیں گی۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسی “مہم جوئی پر مبنی کارروائیوں” کے نتائج کی ذمہ داری ان کے پس پردہ عناصر پر عائد ہوگی۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر