اوپیک پلس کا ستمبر میں تیل کی پیداوار میں مزید ایک لاکھ 88 ہزار بیرل یومیہ اضافے پر اتفاق

ویانا (شِنہوا) اوپیک پلس کے 7 رکن ممالک نے ستمبر کے لئے تیل کی پیداوار میں اگست کی نسبت ایک لاکھ 88 ہزار بیرل یومیہ اضافہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اس فیصلے کا اعلان اوپیک پلس کے ورچوئل اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کیا گیا جس میں سعودی عرب، روس، عراق، کویت، قازقستان، الجزائر اور عمان نے شرکت کی اور عالمی منڈی کی صورتحال سمیت مستقبل کے خدشات و توقعات کا جائزہ لیا۔
اوپیک پلس ممالک پٹرولیم مصنوعات برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کے اراکین اور اس کے اتحادیوں پر مشتمل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق تیل کی منڈی میں استحکام برقرار رکھنے کے اپنے مشترکہ عزم کے تحت ساتوں شریک ممالک نے اپریل 2023 میں کی گئی رضاکارانہ پیداواری کٹوتیوں کو بتدریج ختم کرتے ہوئے پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزانہ 16 لاکھ 50 ہزار بیرل کی اس رضاکارانہ کٹوتی کا پہلی بار اعلان اپریل 2023 میں کیا گیا تھا، بعد ازاں اس مدت میں 2026 کے اختتام تک توسیع کی گئی تھی۔
اتوار کے روز کیا گیا یہ فیصلہ اوپیک پلس کی جانب سے اپنی پیداوار بڑھانے کا مسلسل چھٹا مہینہ ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ ساتوں ممالک منڈی کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حساب سے اپنی پیداوار میں لچکدار طریقے سے ترامیم کریں گے اور اکتوبر کی پیداواری سطح کا فیصلہ کرنے کے لئے 6 ستمبر کو اجلاس منعقد کریں گے۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر