غزہ :اسرائیلی حملے ،حاملہ خاتون ،بچوں سمیت 13 شہید

غزہ(نیشنل ٹائمز)غزہ میں اسرائیل نے متعدد رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13 افراد شہید ہو گئے ۔غزہ سول ڈیفنس نے اتوار کو بتایا کہ حملوں میں متعدد رہائشی عمارتیں تباہ ہوئیں، وسطی غزہ میں اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر نے اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شخص اور اس کی اہلیہ شہید جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے ۔غزہ سٹی میں ایک اپارٹمنٹ پر ہونے والے حملے میں ایک بزرگ شخص اور ایک بچہ شہید ہو گئے ، خان یونس میں ایک رہائشی عمارت پر حملے میں تین افراد، جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا، مارے گئے ۔ شمالی غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شخص شہید اور چار زخمی ہوئے ۔ غزہ سٹی کے مغرب میں ایک اپارٹمنٹ پر حملے میں ایک جوڑا اور ان کا بچہ شہید ہو گئے ، جبکہ خاتون حاملہ تھی۔ترجمان کے مطابق وسطی غزہ کے دیر البلح علاقے میں ایک گاڑی کو اسرائیلی ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس میں مزید دو افراد شہیدہوئے ۔ الاقصیٰ شہداہسپتال نے بتایا کہ دونوں شہدا بھائی تھے ۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر