ماسکو،کیف(نیشنل ٹائمز)روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں اتوار کو دونوں جانب سے کیے گئے تازہ حملوں میں کم از کم 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔
یوکرینی حملوں میں روس میں 9 افراد مارے گئے ، جن میں ایک 13 سالہ لڑکی بھی شامل ہے ، جبکہ روسی حملوں میں یوکرین میں 5 افراد ہلاک ہوئے ۔



