دھاندلی کی ماسٹر پیپلز پارٹی دھاندلی کا رونا رو رہی، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز

لاہور (نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سوال کیا ہے کہ قیامت کتنے بجے ہے ؟۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں مریم نواز کہا کہ پیپلز پارٹی جو دھاندلی کی باریک واردات کی ماسٹر ہے ، دھاندلی کا رونا رو رہی ہے ۔ قیامت کتنے بجے ہے ؟،ادھر وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کل بلاول نے کسی کا گلا پکڑا پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے ،کچھ رونا دھونا 10 اگست کے لیے بھی بچا کر رکھیں ،انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود آ کر صوبے میں ہونے والی ترقی کا مشاہدہ کریں، جنوبی پنجاب سمیت پورے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے حکومت کی کارکردگی کا ثبوت ہیں ،وزیر اطلاعات پنجاب نے شرجیل میمن کی پریس کانفرنس کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ اچھا واقعی! تبھی سندھ چوتھی مرتبہ بلیک میل کرکے لیا ہے نا۔ تب قیامت نہیں آئی جب گھر کی سیٹ کے لیے مخالف امیدوار غائب کئے گئے اور جب سندھ میں بلدیاتی انتخابات چوری کیے گئے ، ہمیشہ ’’قومی مفاد‘‘میں بلیک میلنگ سے 18 سال سے سندھ پہ قبضہ کرکے بیٹھے ہیں، وڈے انقلابی، جعلی جمہوری ، انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیرمیں میرپور ڈویژن کے انتخابی نتائج عوام کا فیصلہ ہیں، لوگوں نے ن لیگ کی کارکردگی کا انتخاب کیا ، انتخابی نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کیا جانا چاہئے اور جمہوری عمل کا احترام کرنا چاہئے۔

بعض سیاسی جماعتوں کا رویہ غیر جمہوری نظر آ رہا ہے ، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے بیانات افسوسناک ہیں، مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے انتخابی مہم کے دوران سیاسی تلخی سے گریز کیا اور عوام نے میرپور ڈویژن میں پنجاب کی ترقیاتی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹ دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں گزشتہ 18 ماہ کے دوران پنجاب میں نمایاں ترقیاتی کام ہوئے ، پیپلزپارٹی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الزام تراشی کے بجائے اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کی جائے ، ادھرلیگی سینیٹر عابدشیرعلی نے ‘‘ایکس’’ پر اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو صاحب! امید ہے آزاد کشمیر کے عوام نے آپ کو لاہور اور لاڑکانہ کا فرق ووٹ کی طاقت سے بخوبی سمجھا دیا ہوگا، کشمیریوں نے الزامات نہیں، ترقی کو ووٹ دیا ۔ انہوں نے شور، بہانوں اور شکست کا ماتم کرنے والوں کو مسترد کر کے خدمت، استحکام اور عوامی اعتماد کا انتخاب کیا ہے ۔ ہر شکست کو دھاندلی کا نام دینے سے حقیقت نہیں بدلتی۔ عوام کا فیصلہ واضح ہے اور اس فیصلے کا احترام ہی جمہوریت کا اصل حسن ہے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر