پاور سیکٹر کا گردشی قرض آئی ایم ایف حد سے متجاویز، جون تک 1740 ارب روپے ہوگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ جون 2026 کے اختتام تک بڑھ کر 1740 ارب روپے کے لگ بھگ پہنچ چکا ہے جو کہ آئی ایم ایف شرط کے مطابق 1600 ارب روپے تک محدود رکھنا تھا ، آئی ایم ایف اور معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات میں یہ بات فائنل ہوئی تھی کہ گزشتہ مالی سال کے دوران پاور سیکٹر کے گردشی قرضہ میں 400 ارب روپے تک اضافہ کرنے کی اجازت ہو گی جس کو وزارت خزانہ سے سبسڈی کی مد میں ایڈجسٹ کیا جائے گا اور گردشی قرض کا سٹاک 1600 ارب روپے تک ہی محدود رہے گا۔

وزیراعظم آفس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دنوں میں پاور سیکٹر کے گردشی قرضہ کا ڈیٹا فائنل کیا گیا ہے، جس میں تقریباً 480 ارب روپے کا بہاؤ گردشی قرضہ میں رہا اور وزارت خزانہ نے تقریباً ساڑھے 3 سو ارب روپے گردشی قرضہ کی ایڈجسمنٹ کیلئے فراہم کیے ، جس کے بعد مجموعی طور پر 130 ارب روپے سے زائد گردشی قرض سٹاک میں شامل ہوئے اور پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 1600 ارب روپے سے بڑھ کر تقریباً 1740 ارب روپے کے لگ بھگ پہنچ چکا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ 130 ارب روپے سے زائد کے بہاؤ کو ایڈجسٹ کرنے اور گردشی قرض کا سٹاک 16 سو ارب روپے تک محدود کرنے کیلئے متعلقہ وزارت ورکنگ کر رہی ہے ، کیونکہ آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ میں 16 سو ارب روپے کے گردشی قرض کی شرائط پر عملدرآمد ناگزیر ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ 16 سو ارب روپے سے زائد گردشی قرض کا بڑھنااور 130 ارب روپے سے زائد مزید اضافہ ہونا آئی ایم ایف کیساتھ طے شدہ اہداف کی خلاف ورزی ہو گی ۔ دنیا نیوز کے اس نمائندہ نے وزارت توانائی اور وزارت خزانہ حکام سے مؤقف کیلئے رابطہ کیا مگر خبر فائل کرنے تک جواب موصول نہ ہو سکا ۔

گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ بھی 3300 ارب روپے کے لگ بھگ پہنچ چکا ہے ۔ آئی ایم ایف سے ورچوئل بات چیت کے دوران گیس سیکٹر کے گردشی قرضہ کیلئے سیٹلمنٹ پلان پر اتفاق نہ ہو سکا ، اب ستمبر کے دوران گردشی قرضہ کیلئے سیٹلمنٹ پلان پر حتمی بات چیت ہو گی ، یوں پاور سیکٹر اور گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ ملا کر تقریباً 5 ہزار ارب روپے سے زائد ہو چکا ہے ۔ ذرائع نے بتایا وزارت توانائی گردشی قرضہ کنٹرول کرنے کیلئے اضافی رقم کی ایڈجسٹمنٹ کرے گی اور آئی ایم ایف کو اقتصادی جائزہ مذاکرات کے دوران اعتماد میں لیا جائے گا کیونکہ جو ابھی 130 ارب روپے سے زائد کابہاؤ ریکارڈ ہوا ہے اس کی آئی ایم ایف نے اجازت نہیں دی اور واضح مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاور سیکٹر کاگردشی قرض مزید بڑھنے سے روکاجائے ۔ آئی ایم ایف شرائط کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ زیرو اِن فلو رکھنا ہو گا، مالی سال 2023 کے دوران 2024 اور 2025 کے دوران گردشی قرض میں کمی لائی گئی جس کے بعد گردشی قرضہ کم ہو کر 1615 ارب روپے تک محدود کیا گیا تھا ، ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کیلئے پاور سیکٹر گردشی قرضہ میں زیرو اِ ن فلو رکھنا ہو گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر