اسحاق ڈار سے ڈی جی عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA)کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیااوراس دورانِ خطے کی موجودہ صورتِ حال، امن و استحکام اور سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سفارتکاری کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا، ڈائریکٹر جنرل نے اسلام آباد میں ہونے والے مفاہمتی معاہدے (ایم او یو)کے بعد فریقین کے درمیان مذاکرات اور رابطے جاری رہنے پر امید کا اظہار کیا ،دوسری جانب وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ رافیل گروسی نے اسحاق ڈار کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کیلئے اپنی امیدوار ی سے بھی آگاہ کیا۔علاوہ ازیں اس موقع پر اسحاق ڈار نے اقوم متحدہ کے کردار اور مؤثر کثیرالجہتی نظام کے لئے پاکستان کی مضبوط اور مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی امن، تعاون اور سفارتی حل کی اہمیت پر زور دیا۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان
برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر