سندھ حکومت کی گلگت بلتستان کو ریونیو سمیت کئی شعبوں میں تعاون کی پیشکش

کراچی (سٹاف رپورٹر)(نیشنل ٹائمز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ ایڈووکیٹ امجد حسین نے بین الصوبائی تعاون کو مضبوط بنانے ، ریونیو میں اضافے ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور قدرتی آفات کے بعد گھروں کی تعمیر نو کے شعبوں میں سندھ کے کامیاب تجربات شیئر کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کا ورچوئل اجلاس منعقد کیا، جس میں گلگت بلتستان حکومت کو جدید ریونیو اتھارٹی کے قیام کے ذریعے اپنے ذرائع سے ریونیو وصولی بڑھانے ، پی پی پی منصوبوں کے ذریعے بنیادی ڈھانچے ، عوامی خدمات کی فراہمی تیز کرنے اور سندھ کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ سیلاب سے محفوظ گھروں کے پروگرام کو گلگت بلتستان میں بھی اپنانے کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے تزویراتی رہنمائی فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

مراد علی شاہ نے کہا بلاول بھٹو زرداری نے انہیں تین اہم شعبوں میں گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ قریبی رابطہ اور مضبوط ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے کی ہدایت کی ہے ، جن میں موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ گھروں کی تعمیر، پی پی پی منصوبوں بالخصوص بجلی کی پیداوار،سیاحت کے شعبوں کا فروغ، اور سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) کی طرز پر ریونیو اتھارٹی کا قیام شامل ہے ۔تفصیلی بریفنگ کے دوران سندھ حکومت نے سندھ ریونیو بورڈ کی تبدیلی اور ترقی کے سفر سے آگاہ کیا اور مجوزہ گلگت بلتستان ریونیو اتھارٹی (جی بی آر اے )کو فعال بنانے کے لیے تکنیکی معاونت کی پیشکش کی۔ مراد شاہ نے ان شعبوں کی نشاندہی کی جہاں گلگت بلتستان اپنے ریونیو میں نمایاں اضافہ کرسکتا ہے ، جن میں ٹیلی کمیونی کیشن اور انٹرنیٹ سروسز، ہوٹلنگ و سیاحت، تعمیرات ،انجینئرنگ، بینکنگ، مالیاتی خدمات، انشورنس اور سوست ڈرائی پورٹ سے منسلک لاجسٹکس آپریشنز شامل ہیں۔

انہوں نے سندھ ریونیو بورڈ کے حکام کو ہدایت کی کہ ٹیکس قوانین اور قواعد کی تیاری، آئی ٹی انفرااسٹرکچر کے قیام، افسران کی تربیت اور پیشہ ور ٹیکس منتظمین کا ایک dedicated کیڈر تیار کرنے میں تکنیکی معاونت فراہم کی جائے ۔وزیر اعلیٰ نے سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ افیکٹیز (ایس پی ایچ ایف) کا تجربہ بھی شیئر کیا اور اسے دنیا کے سب سے بڑے قدرتی آفات کے بعد گھروں کی تعمیر نو کے پروگراموں میں سے ایک قرار دیا۔ اجلاس میں سندھ کی ٹیم نے گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ 196 گھروں کی تعمیر نو کا مجوزہ ماڈل بھی پیش کیا، جسے سیلاب اور زلزلے جیسے قدرتی واقعات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ایڈووکیٹ نے سندھ حکومت کی جانب سے اپنے تجربات اور مہارت شیئر کرنے پر شکریہ ادا کیا اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں فراہم کی جانے والی فعال معاونت کو سراہا۔ دونوں جانب سے ریونیو اصلاحات، پی پی پی کی ترقی اور آفات سے محفوظ گھروں کی تعمیر کے شعبوں میں تعاون آگے بڑھانے کے لیے متعلقہ محکموں اور اداروں کے درمیان منظم رابطہ کاری کا طریقہ کار قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں مزید رابطہ کاری اور تعاون کو آسان بنانے کے لیے دونوں حکومتوں کے ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر