کراچی:رینجرز،پولیس سے مقابلے میں 3بھتہ خور ہلاک

کراچی (نیشنل ٹائمز) پاکستان رینجرز (سندھ) اور ایس آئی یو پولیس کا خفیہ معلومات کی بنیاد پر ملیر اور کیماڑی میں بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک کر دئیے گئے ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ایک زخمی سمیت 2 ملزموں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ ہلاک بھتہ خوروں کی شناخت شاہ رخ خان عرف جگنو، راغب علی مرزا اور علی حمزہ کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزموں میں وسیم احمد مغل اور فیصل شامل ہیں۔ ہلاک اور گرفتار ملزموں کا تعلق عبدالصمد کاٹھیاواڑی گروہ سے ہے ۔عبدالصمد کاٹھیاواڑی گروہ حال ہی میں منگھوپیر، نیو کراچی، گلبرگ اور ملیر کے علاقوں میں کاروباری افراد اور بلڈرز کو بھتہ دینے کے لئے دھمکی آمیز کالز اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے میں ملوث ہے ۔ملزمان 16جولائی 2026 کو میمن مال ملیر 15 پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے تھے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزموں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ۔ملزم وسیم نے انکشاف کیا کہ میمن مال ملیر پر فائرنگ کرنے کے لئے پسٹل نیو کراچی سے حاصل کیا تھا۔میمن مال پر فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا جس پر عبدالصمد کاٹھیاواڑی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بلڈنگ پر دوبارہ فائرنگ کرکے کسی شخص کو زخمی یا ہلاک کرنے کا ٹاسک دیا۔ ملزم میمن مال ملیر میں دوبارہ فائرنگ کی غرض سے گئے جس پر مشترکہ ٹیم نے گھیرا ڈال کر انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ ملزموں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 ملزم ہلاک، جبکہ 1 زخمی سمیت دو کو گرفتار کرلیا گیا۔ کیماڑی ٹاؤن سے بھی ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ۔ ملزم کا تعلق وصی اللہ لاکھو گروپ سے ہے ۔ ہلاک اور گرفتار ملزم عادی مجرم ہیں اور اس سے پہلے بھی اسٹریٹ کرائم اور بھتہ وصولی کے مقدمات میں گرفتار ہو کر متعدد بار جیل جا چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان
برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر