سکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، دہشت گردوں کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کر لیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیئے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ، ہمسایہ ملک وسائل فراہم کر رہا ہے: وزیراعظم
افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار
پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر ٹرمپ ٹیرف نافذ
سکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے نہ داخلی معاملہ، متنازع علاقہ ہے: پاکستان
امریکا کے مسلسل 13 ویں رات ایران پر حملے، کئی شہروں میں دھماکے، 4 افراد جاں بحق
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے قتل پر اظہار افسوس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر