دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے جہاں بھی موجود ہوں انہیں ختم کیا جائے گا: فیلڈ مارشل

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز)آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان میں امن کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے، پاکستان سے دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی 20 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات ہوئی، فیلڈ مارشل نے دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پورے عزم کے ساتھ جاری رہیں گے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ، بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہیں گی، ملک اور عوام کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے جہاں بھی موجود ہوں انہیں ختم کیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، یہ عناصر استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، حوصلے اور بھرپور تعاون سے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیں گی۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے، یہاں کے باہمت، محب وطن اور ثابت قدم عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کر رہی ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ قومی یکجہتی کے فروغ اور بلوچستان میں پائیدار امن و خوشحالی کے لیے سول سوسائٹی، تعلیمی اداروں، میڈیا اور نوجوانوں کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، ثابت قدمی اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے اجلاس کے اختتام پر شرکاء کے ساتھ کھلے اور جامع انداز میں تبادلہ خیال کیا، شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔



  تازہ ترین   
دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے جہاں بھی موجود ہوں انہیں ختم کیا جائے گا: فیلڈ مارشل
مضبوط دفاع کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کر ینگے : شہباز شریف
وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، بحیرۂ احمر میں حوثی حملوں کی مذمت
پاکستان سمندری اثاثوں کے دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے: دفتر خارجہ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشیں، 43 افراد جاں بحق، 177 زخمی، کئی گھر منہدم
مستونگ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
صدر آصف زرداری کی مون سون میں تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
امریکا کی ایک بار پھر ایران پر بمباری، اسفالٹ پلانٹ اور بجلی کے سب سٹیشن نشانہ بنے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر