ابوظہبی(نیشنل ٹائمز)متحدہ عرب امارات کی سرکاری تیل کمپنی اے ڈی این او سی نے قدرتی گیس کے بڑے منصوبے میں 6اعشاریہ 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔۔۔
کمپنی کے مطابق یہ سرمایہ کاری ابوظہبی کے سمندر میں واقع ام الشیف گیس کیپ منصوبے کی ترقی کیلئے کی جائے گی، جس میں فرانس کی ٹوٹل انرجیز، اٹلی کی اینی اور چائنا نیشنل پٹرولیم کارپوریشن بھی شراکت دار ہوں گی۔ منصوبے سے 2030 تک روزانہ 60 کروڑ سے زائد مکعب فٹ گیس پیدا ہونے کی توقع ہے ، جبکہ گیس سے متعلق مائع مصنوعات بھی حاصل ہوں گی۔



