ایران مختلف ذرائع سے مذاکرات کی خواہش کا اشارہ دے رہا ہے: امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران رویہ بدلے تو سفارت کاری ممکن ہے، امریکا ایران کے ساتھ سفارت کاری کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہتا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے بجائے 3 بحری جہازوں پر حملے کیے، ایرانی اقدامات کسی بھی مفاہمتی کوشش کے برعکس ہیں، امریکی وزیر خارجہ

مارکو روبیو نے کہا کہ ایران اب بھی میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنا رہا ہے، امریکا ایرانی اقدامات کے جواب میں اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران مختلف ذرائع سے مذاکرات کی خواہش کے اشارے دے رہا ہے، ایران کے اندر معاشی بحران کے باعث پالیسی پر اختلافات بڑھ رہے ہیں، ایران میں ایک حلقہ مذاکرات کا حامی جبکہ دوسرا سخت مؤقف پر قائم ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ایران میں مذاکرات کے حامی فیصلہ سازی میں کامیاب ہوتے ہیں تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہوگی، موجودہ صورتحال میں امریکا اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا عالمی بحری راستوں اور تجارتی جہازوں کے تحفظ کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا، تاہم اس ذمہ داری کا بوجھ صرف امریکا پر نہیں ہونا چاہئے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ دیگر ممالک کو بھی اس مشترکہ ذمہ داری میں حصہ ڈالنا چاہئے اور اس مقصد کے لیے فوجی سازوسامان، بحری وسائل یا مالی معاونت فراہم کرنی چاہئے تاکہ عالمی بحری تجارت کے تحفظ کی ذمہ داری مشترکہ طور پر ادا کی جا سکے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر