ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور کے کمانڈر محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے دو ہفتوں کی جنگ بندی قبول کیے جانے سے امریکا کو یہ موقع ملا کہ وہ مذاکرات کے دوران اپنی بحری ناکہ بندی کو مزید مضبوط بنا سکے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکا کی متعدد خلاف ورزیوں کے باعث ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت اب عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کے انخلا میں ناکامی، آبنائے ہرمز میں ایران کے قانونی بحری راستے کے باوجود متبادل راستہ قائم کرنا، ایرانی سرزمین پر حملوں کے ذریعے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی، اور ایران کے منجمد اثاثے بحال نہ کرنا، امریکا کی جانب سے مفاہمتی یادداشت کی صریح خلاف ورزیاں ہیں۔

محسن رضائی نے مزید کہا کہ امریکا نے اس معاہدے پر دستخط زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے اور ایران کو اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنے کیلئے کیے تھے، اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے بعد امریکا نے بیک وقت جنگ اور مذاکرات کی پالیسی اختیار کی۔

قبل ازیں ایک بیان میں محسن رضائی نے کہا تھا کہ امریکی حملے جاری رہے تو بھرپور جوابی کارروائی کریں گے، جنگ میں دفاعی نہیں جارحانہ حکمت عملی اختیار کر سکتے ہیں، اگر امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب
صدر مملکت اور وزیراعظم کا 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں: یمنی وزیر خارجہ
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کے وقت میں توسیع، بھمبر میں ایک پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر