ایران نے ہرمزگان اور بندر خمیر حملوں کے شہدا کی تصاویر جاری کر دیں

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران نے ہرمزگان صوبے اور بندر خمیر میں امریکی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے بندر خمیر میں امریکی حملے سے شہید ہونے والے 3 شہریوں کی تصویر جاری کر دی اور کہا کہ تینوں بندر خمیر پل سے گزر رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ مریکی حملوں سے شہید افراد کا خون رائیگاں جانے نہیں دیں گے، ایران جنوب سے شمال اور مشرق سے مغرب تک ان کا وطن ہے، اور وہ اپنی سرزمین کے ایک، ایک انچ کا آخری سانس تک دفاع کریں گے۔

اس کے علاوہ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے ہرمزگان صوبے پر امریکی حملوں میں شہید ہونے والے 8 شہریوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے بتایا ک شہدا میں 4 خواتین اور 2 معذور بھائیوں سمیت 4 مرد شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات ہرمزگان صوبے میں اپنے غیر قانونی حملوں کے دوران امریکا نے پلوں کو نشانہ بنا کر ایک اور کھلا جنگی جرم کا ارتکاب کیا اور 8 بے گناہ ایرانیوں کو قتل کر دیا، جن میں 4 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایرانی عوام اب پہلے سے کہیں زیادہ پرعزم اور متحد ہیں اور اپنے محبوب وطن کے خلاف اس مجرمانہ جارحیت پر اپنے سفاک دشمنوں کو سخت پچھتاوا دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔



  تازہ ترین   
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب
صدر مملکت اور وزیراعظم کا 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں: یمنی وزیر خارجہ
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کے وقت میں توسیع، بھمبر میں ایک پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر