امریکا کی ایران پر مسلسل چھٹے روز بمباری، شہری انفراسٹرکچر تباہ، 7 افراد شہید

تہران(نیشنل ٹائمز) امریکی فضائیہ نے حالیہ حملوں کے دوران ایران شہر میں ایئر پورٹ، بندرعباس، بندر حمیر، اہواز اور بوشہر میں شدید بمباری کی، بندر خمیر میں 3 پل تباہ جبکہ 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بندرعباس میں رہائشی عمارت، کمیونی کیشن ٹاور، ریلوے سٹیشن اور پل پر حملے کیے گئے جن کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔

بندر عباس میں ایک مواصلاتی ٹاور کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں بجلی کی فراہمی متاثر ہے، حملہ ایک پہاڑی پر قائم مواصلاتی ٹاور پر کیا گیا۔

ایران شہر میں ایئرپورٹ کے اطراف 3 دھماکے ہوئے، جبکہ ایک میزائل ایئر پورٹ پر لگا، کہورستان گاؤں کے قریب اور شور دریا پر 2 پلوں پر امریکی فورسز نے حملے کیے۔

ایران کے علاقے بندر خمیر میں ایک پل کو مبینہ طور پر امریکی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، نشانہ بنایا گیا پل ایک اہم راستہ ہے جو بندر عباس اور لار کے درمیان آمد و رفت کو ممکن بناتا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ۔امریکی فضائیہ نے ایرانشہر ائیرپورٹ ، بندرعباس ، بندر خمیر ، اہواز اور بوشہر میں حملے کیے اور 3 پل تباہ کردیے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بندرعباس میں رہائشی عمارت، کمیونیکیشن ٹاور، ریلوے سٹیشن پر بھی حملہ کیا گیا ۔ بندر عباس کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی جبکہ بوشہرمیں بحری اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی حملوں میں7 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے خلیج فارس میں سپر ٹینکر پر بھی حملہ کیا، امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے سپر ٹینکر پر حملہ ایران کے آئل ایکسپورٹ ٹرمینل کے قریب کیا گیا۔

امریکی میرینز نے ایک جہاز کی چیکنگ کی، جبکہ 3 بحری جہازوں کو رخ موڑنے پر مجبور کر دیا، ایران نے بھی کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ( سینٹکام) نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل چھٹی رات ایران پر حملوں کی کارروائی مکمل کر لی، حملوں میں ایرانی فوجی تنصیبات، ساحلی نگرانی کے مراکز کو نشانہ بنایا، ایران کے فضائی دفاعی نظام اور لاجسٹک تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر