بنگلہ دیش:شیخ حسینہ اور خاندان کے 760ارب ٹکا کے اثاثے ضبط

ڈھاکہ(نیشنل ٹائمز)بنگلہ دیشی حکام نے مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ، ان کے اہلِخانہ اور 10 کاروباری گروپس سے منسلک تقریباً 760 ارب ٹکا (6اعشاریہ  2 ارب ڈالر)مالیت کے اثاثے ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ حکام کے مطابق 570 ارب ٹکا کے اثاثے ملک کے اندر جبکہ 190 ارب ٹکا مالیت کے اثاثے بیرون ملک ضبط کیے گئے ہیں۔بنگلہ دیش فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ اختیار محمد مامون نے بتایا کہ شیخ حسینہ اور ان سے وابستہ افراد کے خلاف تحقیقات کے سلسلے میں اب تک 98 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، جبکہ بیرون ملک منتقل کی گئی رقوم کی واپسی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں ، رواں سال کے اختتام تک مثبت پیش رفت کی توقع ہے ۔واضح رہے 2024 میں طلبا کی قیادت میں ہونے والی عوامی تحریک کے نتیجے میں اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد شیخ حسینہ بھارت فرار ہو گئی تھیں۔ ان کے خلاف بدعنوانی سمیت متعدد مقدمات میں عدم موجودگی میں سزائیں سنائی جا چکی ہیں، جبکہ ایک عدالت انہیں انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں سزائے موت بھی سنا چکی ہے ۔ بنگلہ دیشی حکومت نے بھارت سے حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں وطن واپس لا کر عدالتی کارروائی مکمل کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر