اسرائیل کامغربی کنارے میں 2ارب70کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

یروشلم،بیروت(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور ہزاروں نئے رہائشی یونٹس کے قیام کیلئے تقریباً 2 ارب70کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیر خزانہ بیزلیل سموتریچ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت مغربی کنارے کے شمالی علاقوں میں تقریباً 12 ہزار نئے رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے ، جبکہ سڑکوں، عوامی اداروں اور دیگر بنیادی سہولتوں کی ترقی پر 8 ارب اسرائیلی شیکل سے زائد خرچ کیے جائیں گے ۔ نیتن یاہو نے منصوبے کو آبادکاری کے فروغ کی کوشش قرار دیا۔دوسری جانب اسرائیلی تنظیم پیس ناؤ نے منصوبے کو مقبوضہ علاقوں میں آبادکاری کے عمل کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مستقبل میں مغربی کنارے سے انخلا اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ مزید دشوار ہو جائے گی۔ لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن کی ثالثی میں روم میں ہونے والے مذاکرات کا نیا دور مکمل ہو گیا، جس میں جنوبی لبنان میں پائلٹ زونز کے قیام پر عملدرآمد پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ امریکی حکام کے مطابق دو روزہ مذاکرات مثبت ماحول میں ہوئے اور فریقین نے پائلٹ زونز کے طریق کار اور رہنما اصول طے کر لیے ہیں، جنہیں آئندہ دنوں میں حتمی شکل دی جائے گی۔ فریم ورک معاہدے کا مقصد لبنان میں جنگ کا خاتمہ، حزب اللہ کا غیر مسلح ہونا، جنوبی علاقوں میں لبنانی فوج کی تعیناتی اور اسرائیلی افواج کا مرحلہ وار انخلا ہے ۔



  تازہ ترین   
ثالثی سے پیچھے نہیں ہٹے، مفاہمتی یادداشت اب بھی قابلِ عمل ہے: دفتر خارجہ
ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس
آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج
پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کی کوششیں، چین، روس، ترکیہ اور سعودیہ کی دلچسپی
آپریشن شعبان میں مزید 3 دہشت گرد ہلاک، تعداد 91 ہو گئی
پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آتشزدگی، میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق
صدر ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے پر غور شروع کر دیا، امریکی اخبار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر چین روانہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر