امریکی ناکہ بندی، 2 ایرانی آئل ٹینکر کراچی روانہ ہوگئے

نیویارک(نیشنل ٹائمز)امریکی نیوز ویب سائٹ بلوم برگ کے مطابق آبنائے ہرمز کی امریکی بحری ناکہ بندی کے آغاز کے بعد 2 ایرانی تیل بردار ٹینکروں نے اپنا رخ پاکستان کے شہر کراچی کی بندرگاہ کی طرف کرلیا ہے۔۔۔

 ،رپورٹ کے مطابق ایرانی خام تیل لے جانے والے 2 ٹینکروں نے اپنی اگلی منزل پاکستان ظاہر کی ہے ، جسے ایک غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔ مبصرین کے مطابق اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ امریکی بحری ناکہ بندی نافذ ہونے کے بعد یہ جہاز کسی محفوظ مقام پر انتظار کرنا چاہتے ہیں،جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق، رانی اور امیل نامی ٹینکرز جو مجموعی طور پر 10 لاکھ بیرل خام تیل لے جا رہے ہیں، منگل کے روز اچانک اپنا راستہ بدل کر کراچی روانہ ہوگئے ، دونوں جہاز امریکی بحریہ کی جانب سے ایرانی جہاز رانی پر نئی سمندری پابندیاں نافذ ہونے سے کچھ دیر ہی پہلے خلیج سے روانہ ہوئے تھے ۔تجزیہ کاروں کے مطابق اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ یہ ٹینکر اپنا تیل پاکستان میں اتاریں، کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں پاکستان کو امریکی پابندیوں کی زد میں آنے کا خطرہ ہو سکتا ہے ،امکان ہے کہ یہ دونوں جہازپاکستانی سمندری حدود کے قریب انتظار کریں یا اپنا تیل دوسرے جہازوں میں منتقل کریں، یہ پہلا موقع نہیں کہ ایرانی تیل لے جانے والے جہاز کراچی کے ساحل کے قریب رکے ہوں،بلومبرگ کے مطابق اس سے پہلے بھی جب امریکا نے ایران پر بحری پابندیاں عائد کر رکھی تھیں تو ایران سے منسلک کئی خالی ٹینکر کراچی کے قریب سمندری علاقے میں لنگر انداز رہے تھے تاکہ خلیج کے قریب رہتے ہوئے مناسب وقت پر واپس جا کر نیا کارگو لے سکیں،تجزیہ کاروں کے مطابق ممکن ہے کہ یہ جہاز امریکی بحریہ کے جہازوں سے بچنے کے لیے پاکستان کے ساحل کے زیادہ قریب سفر کر رہے ہوں اور کراچی کو صرف ایک درمیانی منزل کے طور پر ظاہر کیا گیا ہو۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر