ڈپٹی کمشنرز خراب پانی والے علاقوں کی نشاندہی کریں: مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے ہرضلع کے ڈپٹی کمشنر کوخراب پانی والے علاقوں کی نشاندہی کرکے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ، ضلعی انتظامیہ کوان علاقوں کی نشاندہی کرنے کا حکم بھی دیا جہاں لوگوں کو پینے کیلئے صاف پانی دوردراز علاقوں سے لانا پڑتا ہے ،وزیراعلیٰ نے صاف پانی کی کمی کے شکار علاقوں میں کلین ڈرنکنگ واٹرکی ضرورت کا تعین کرنے کا حکم بھی دیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبہ بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں زیادہ خراب پانی والے علاقوں میں بوٹلنگ پلانٹس فنکشنل کر دیئے گئے ۔ خوشاب، ڈی جی خان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بوٹلنگ پلانٹس تیار ہیں، خراب پانی والے علاقوں میں پانی کی بوتل ٹرکوں پر پہنچائی جائیگی۔ خوشاب بوٹلنگ پلانٹ کی ڈیجیٹل رپورٹ پیش کی گئی جس کی فی گھنٹہ 50ہزار واٹر پروڈکشن کی استعدادہے ،وزیراعلیٰ نے خوشاب، ڈی جی خان، رحیم یار خان اور بہاولپور کے ڈپٹی کمشنر سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔

اجلاس میں سی ایم پنجاب صاف پانی پراجیکٹ کے تحت مزید چار بوٹلنگ پلانٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا،بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں 2258 واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی بنیں گے ،پہلے مرحلے میں بہاولپور ڈویژن میں 22 اور راجن پور میں 10 کلسٹر بیسڈ پلانٹ بنیں گے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واٹرفلٹریشن پلانٹس کی بندش اور خرابی کی شکایات فوری دور کرنے کا حکم دیا ،وزیراعلیٰ کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مریم نواز سینٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ نے پنجاب میں ایچی سن لیول کے بوائز اینڈ گرلز سکول قائم کرنے کی منظوری دے دی ،اجلاس میں لاہور کے وحدت روڈ پرطلبا اورطالبات کیلئے پہلے مریم نوازسینٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ نے مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی بھی منظوری دی ،اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مریم نوازسنٹرآف اکیڈمک لیڈر شپ میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس ہال،ہاکی اورکرکٹ سٹیڈیم بنے گا۔ مریم نوازسنٹرآف اکیڈمک لیڈر شپ میں طلبہ کیلئے گھڑ سواری اورسوئمنگ پول بھی ہوں گے ،بریفنگ میں مزید بتایا گیاکہ مریم نوازسنٹرآف اکیڈمک لیڈر شپ میں پانچ،پانچ ہزار طلبا اورطالبات داخلہ لے سکیں گے۔



  تازہ ترین   
رواں سال کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور ترقی کا سال ہوگا: وزیراعظم
معاہدہ نہ کیا تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں، پلوں کو نشانہ بنائیں گے: ٹرمپ
آپریشن شعبان: مزید 3 دہشت گرد جہنم واصل، مجموعی تعداد 88 ہوگئی
روم مذاکرات میں پیش رفت، لبنان اور اسرائیل دو تجرباتی زونز پر متفق
امریکی جارحیت ختم ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی: پاسدارانِ انقلاب
اپنے وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے: ایرانی صدر کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل
وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو مون سون میں صوبوں کیساتھ بہتر روابط کی ہدایت
سینٹ کام کا ایران کے خلاف 7 گھنٹوں پر محیط حالیہ حملوں کے اختتام کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر