ٹیلی کام ٹاورز بھی لوڈشیڈنگ سے متاثر، بجلی جاتے ہی انٹرنیٹ غائب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان میں ٹیلی کام کمپنیاں بھی لوڈشیڈنگ سے تنگ ہیں۔ ٹیلی کام ٹاورز پر بجلی بند ہوتے ہی انٹرنیٹ سروس متاثر ہو جاتی ہے ۔ چیئرمین پی ٹی اے نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لوڈشیڈنگ ایک سنگین مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے نیپرا کو خط لکھ دیا گیا ہے ۔ہم نے پورے پاکستان میں ایک سروے کیا جس کے مطابق اوسطاً 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ بعض علاقوں میں 18، 18 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہوتی ہے ۔ ہم نے نیپرا کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ موبائل ٹاورز کے بجلی کے بل مکمل اور بروقت ادا کیے جاتے ہیں اور یہ بجلی چوری میں بھی ملوث نہیں ہوتے ۔ اگر بل بروقت ادا ہو رہے ہیں تو ڈسکوز کو ٹاورز کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کرنی چاہیے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس معاملے پر وزیراعظم نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو ڈسکوز کے ساتھ یہ معاملہ اٹھائے گی۔ یہ بات بھی زیرِ غور ہے کہ ٹیلی کام ٹاورز کے لیے الگ فیڈرز کیسے مختص کیے جائیں ۔ کمیٹی کے ارکان نے تجویز دی کہ ٹیلی کام ٹاورز کو سولر پر منتقل کیا جائے اور لیتھیئم بیٹریاں نصب کی جائیں تاکہ یہ مسئلہ حل ہو سکے۔

اس پر وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ اس تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے اور چین میں ایک ایسی کمپنی سے ملاقات ہوئی ہے جو سولر مائیکرو گرڈز لگاتی ہے جن کا نیشنل گرڈ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ۔ اس کے علاوہ پاکستان میں ٹیلی کام ٹاورز سے چوری کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ شزا فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ پاکستان میں ٹیلی کام ٹاورز پر چوری کے 9 ہزار واقعات ہو چکے ۔ٹاورز سے ڈیزل اور دیگر آلات چوری کیے جاتے ہیں جبکہ بعض علاقوں میں تو پورے کے پورے ٹاورز ہی ڈسمینٹل کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 50 سے 55 ہزار ٹیلی کام ٹاورز موجود ہیں ۔ کمیٹی ارکان نے پاکستان میں موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ سروس کی خرابی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ مہیش کمار نے کہا کہ آج کل موبائل سروسز بہت خراب ہیں، موبائل پر آدھا منٹ بات کرنے کے بعد ہی سگنلز ڈراپ ہو جاتے ہیں جس پر شزا فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ پاکستان میں صارفین اوسطاً پورے مہینے کے انٹرنیٹ استعمال کے لیے 285 روپے ادا کرتے ہیں۔ پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد دوگنی ہو چکی ہے ۔ صارفین اوسطاً پورے مہینے کے انٹرنیٹ استعمال کے لیے ایک ڈالر سے بھی کم ادا کرتے ہیں۔ پاکستان میں انٹرنیٹ کے لیے صارفین کی اوسط ادائیگی پڑوسی ملک کے مقابلے میں چار گنا کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
رواں سال کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور ترقی کا سال ہوگا: وزیراعظم
معاہدہ نہ کیا تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں، پلوں کو نشانہ بنائیں گے: ٹرمپ
آپریشن شعبان: مزید 3 دہشت گرد جہنم واصل، مجموعی تعداد 88 ہوگئی
روم مذاکرات میں پیش رفت، لبنان اور اسرائیل دو تجرباتی زونز پر متفق
امریکی جارحیت ختم ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی: پاسدارانِ انقلاب
اپنے وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے: ایرانی صدر کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل
وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو مون سون میں صوبوں کیساتھ بہتر روابط کی ہدایت
سینٹ کام کا ایران کے خلاف 7 گھنٹوں پر محیط حالیہ حملوں کے اختتام کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر