فوجیوں کی قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا غیر منصفانہ : خواجہ آصف

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیردفاع خواجہ آصف نے مولانا فضل الرحمن کے بیان کو بے حسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی جوانوں کی وطن کیلئے قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا غیرمنصفانہ اور شہدا کے لواحقین کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمن ایک کہنہ مشق سیاست دان اور ممتاز مذہبی رہنما ہیں، اس لیے ان سے الفاظ کے انتخاب میں زیادہ ذمہ داری کی توقع کی جاتی ہے ۔ کوئی شخص محض تنخواہ کے لیے اپنی جان نہیں دیتا۔ جان کی قربانی کے پیچھے کسی نظریے ، عقیدے ، فرض اور وطن سے گہری وابستگی ہوتی ہے۔

آپ حالات و واقعات یا طریقہ کار سے اختلاف کر سکتے ہیں، مگر اس نظریے ، وابستگی، محبت اور قربانی کی توہین نہیں کر سکتے ۔شہدا کی قربانی کو تنخواہ کا نتیجہ قرار دینا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہے ۔ وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چودھری نے مولانا فضل الرحمن سے شہدا کے لواحقین اور پوری قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا قوم آپ کو دگنی تنخواہ دیتی ہے ، آپ یا آپ کے بچے ملک کیلئے شہید ہو کر دکھائیں۔ شہادت تنخواہ سے نہیں، حب الوطنی، ایمان اور جذبہ قربانی سے ملتی ہے۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر