بلوچستان : آپریشن شعبان مزید 5 دہشتگرد ہلاک ، سوراب میں 2 بسوں پر فائرنگ

کوئٹہ،ڈیرہ مراد جمالی ،راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری ،مزید 5 دہشت گرد ہلاک ،مجموعی تعداد 79 ہو گئی۔ دوسری طرف ضلع سوراب میں نامعلوم مسلح افرادنے 2 بسوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 2 مسافر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی اداروں کا دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے ،زمینی اور فضائی کارروائیوں میں مزید 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمدکرلیا گیا، 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر آپریشنز میں مجموعی طور پر 117 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن شعبان پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وطنِ عزیز سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، بلوچستان کا امن تباہ کرنے والے عبرت کا نشان بن رہے ہیں، بلوچستان کی دھرتی پر خون بہانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ادھر ضلع سوراب کے علاقے سہر چیل، کلغلی میں نامعلوم مسلح افراد نے پنجگور سے کوئٹہ آنیوالی 2مسافر بسوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ایک بس کے ٹائر پھٹ گئے جبکہ دوسری کے شیشے ٹوٹ گئے ،اس دوران 2مسافر زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

علاوہ ازیں ضلع نصیر آباد کے قریب پولیس تھانہ نوتال کی حدود میں نا معلوم دہشت گردوں نے گزشتہ شب اوچ پاور پلانٹ سے سبی اور کوئٹہ سمیت اندرون صوبہ جانے والی بجلی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے 220 کے وی بجلی کے 2 ٹاورز کو دھما کا خیز مواد سے اڑا دیا جبکہ نصب دھماکا خیز مواد سے 2 ٹاور زکو جزوی نقصان پہنچا اور 2 ٹاورز کے ساتھ نصب دھما کا خیز مواد ناکارہ بنا دیا گیا ،ٹاورز کے تباہ ہونے سے سبی کوئٹہ سمیت بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی تعطل کا شکارہو گئی، فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم حکام کے مطابق متاثرہ ٹاورز کی جلد مرمت اور بحالی کا کام شروع کردیا جاے گا ۔دریں اثنا ڈیرہ مراد جمالی کے قریب تھانہ میر حسن کی حدود میں سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکامیں سڑک اور پل کو نقصان پہنچا ،واقعے کی اطلاع پر پولیس اورسکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی ۔ پولیس کے مطابق ریموٹ بم کسی اہم شخصیت کا ہدف ہو سکتا تھا تاہم وہ وقت سے پہلے پھٹ گیا ،پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے ناقابلِ قبول ہیں: وزیراعظم
وفاقی وزراء مولانا فضل الرحمان کے فوجی شہداء بارے بیان کے خلاف یک زبان
کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت پورا نیٹ ورک گرفتار
امریکا کے مسلسل تیسرے روز حملے، ایران کا بحرین اور اردن امریکی تنصیبات پر وار
’’آپریشن شعبان‘‘: مزید 4 دہشت گرد جہنم واصل، مجموعی تعداد 83 ہوگئی
مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمہ کیلئے ایران سے معاہدہ اب بھی ممکن ہے: ٹرمپ
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت
ایران کے بحرین میں ففتھ فلیٹ، اماراتی ٹینکروں، امریکی بحری جہاز پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر